ریفری کے متنازعہ فیصلے نے طلائی تمغے سے محروم کردیا،انعام بٹ

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کے مایہ ناز پہلوان انعام بٹ کا کہنا ہے کہ برازیل میں ہونے والی بیچ ریسلنگ کے فائنل میں ریفری کے متنازعہ فیصلے نے گولڈ میڈل سے محروم کر دیا۔گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ متنازعہ فیصلے کیخلاف شکایات جمع کرا دی ہے۔

امید ہے فیصلہ میرے حق میں آئے گا۔قومی ریسلر نے سپورٹس بورڈ کو برازیل ایونٹ کے لیے کیا گیا وعدہ پورا کرنے کے ساتھ ساتھ امریکہ میں شیڈول ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ کی تیاریوں کے لیے تعاون کرنے کی اپیل کر دی۔شکوہ بھری پریس کانفرنس میں اس وقت لوگ خوش ہو گئے جب انعام بٹ کا کہنا تھا کہ والدہ نے میری شادی کو ورلڈ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیتنے سے مشروط کر دیا ہے۔

error: Content is protected !!