زلمی فائونڈیشن کے تحت پنجاب اور خیبرپختونخوا کی خواتین کیلئے ایک روزہ کرکٹ کیمپ

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ ) زلمی فاؤنڈیشن کے تحت پی سی بی اور امریکی قونصل خانہ لاہور کے تعاون سے صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کے لیے ایک روزہ کرکٹ کیمپ کا انعقاد نیشنل کرکٹ اکیڈمی، پی سی بی لاہور میں کیا گیا۔ امریکی قونصل جنرل لاہور کولن کرینولگی، پشاور زلمی کے ہیڈکوچ محمد اکرم، وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل، ویاب ریاض نے تقریب میں شرکت کی۔پی ایس ایل فرنچائز پاکستان اور خصوصا خیبر پختونخوا میں یوتھ اینڈ ویمن ایمپاورمنٹ کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ اسی سلسلے میں زلمی فاونڈیشن کی جانب سے پیر کو صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی خواتین کرکٹرز کے لیے کرکٹ کوچنگ کا انعقاد کیا گیا۔ ایک روزہ کیمپ پاکستان کرکٹ بورڈ اور امریکی قونصل خانہ لاہور کے مشترکہ تعاون سے پی سی بی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقد ہوا۔ اس کیمپ میں شرکت کے لیے خیبر پختونخوا اور پنجاب کی چالیس خواتین خصوصی طور پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی آئیں اور پی سی بی کوچز سے کوچنگ حاصل کی۔ ان چالیس خواتین کرکٹرز کو صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے دور دراز علاقوں،/دیہی علاقوں سے منتخب کرکے لاہور لایا گیا۔امریکی قونصل جنرل نے گرلز کیمپ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور کرکٹ بھی کھیلی۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں خواتین کے ساتھ کرکٹ کھیل کر اچھا لگا ۔

انہوں نے کہا ویمن ایمپاورمنٹ کے لیے زلمی فاونڈیشن بہترین کام کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور پاکستان مل کر سپورٹس کو پروموٹ کرنا چاہتے ہیں ۔پاکستان کرکٹ بورڈ اور زلمی فاؤنڈیشن کے ساتھ کرکٹ کے فروغ کے لئے زبردست پروگرام ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور امریکہ کے مابین تعلقات بہتری کی طرف گامزن ہیں ۔پشاور زلمی کے ہیڈکوچ محمد اکرم، وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل، فاسٹ باولر وہاب ریاض نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ کرکٹ کیمپ کے انعقاد سے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے دور دراز علاقوں میں ویمن کرکٹ کو فروغ حاصل ہوگا۔

اپنے پیغام میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا کہ زلمی فاونڈیشن یوتھ اینڈ ویمن ایمپاورمنٹ کے لیے کوشاں ہے۔ صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے دور دراز اور دیہی علاقوں کی خواتین کو کرکٹ سکھانے کا مقصد جہاں ان کو اعتماد دینا ہے وہیں ویمن کرکٹ کا نیا ٹیلنٹ تلاش کرنا اور پاکستان بھر کی خواتین کو کھیلوں کے پلیٹ فارم پر یکساں نمائندگی دینا ہے۔۔ انہوں نے ایونٹ کے لیے تعاون پر پی سی بی اور امریکی قونصل خانہ کا شکریہ ادا کیا۔

error: Content is protected !!