زمبابوین کرکٹر گریم کریمر ان فٹ ہو گئے


ہرارے ۔ (سپورٹس لنک رپورٹ) زمبابوین کرکٹر گریم کریمر فٹنس مسائل کے باعث دورہ جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش سے باہر ہو گئے۔زمبابوے کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کریمر نے جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کی تیاری کے سلسلے میں تربیتی کیمپ کے دوران گھٹنے میں درد کی شکایت کی تھی اور ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد انہیں سرجری کا مشورہ دیا تھا، کریمر نے گزشتہ ہفتے گھٹنے کی سرجری کرائی تھی اور اب انہیں مکمل فٹ ہونے میں چھ سے آٹھ ہفتے لگیں گے اسلئے وہ دورہ جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے دوران ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

error: Content is protected !!