زمبابوے، پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف سہ ملکی ٹی ٹونٹی کی میزبانی کرے گا


ہرارے(سپورٹس لنک رپورٹ) زمبابوے آئندہ ماہ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی میزبانی کرے گا، اس کے علاوہ زمبابوے اور پاکستان کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز بھی شیڈول ہے۔ فیوچر ٹور پروگرامز کے تحت آسٹریلیا نے دورہ زمبابوے میں ایک ٹیسٹ اور پاکستان نے دو ٹیسٹ کھیلنے تھے تاہم زمبابوے کرکٹ نے مالی بحران کے پیش نظر ہوم ٹیسٹ میچز کی میزبانی سے معذرت کر لی۔ زمبابوے کرکٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر فیصل حسنین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ تک رسائی میں ناکامی پر بے حد مایوسی ہوئی، ہمیں اس وقت شدید مالی بحران کا سامنا ہے اسلئے پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی میزبانی نہیں کریں گے تاہم تینوں ٹیموں کے درمیان سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز جولائی میں کھیلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز بھی مشکل نظر آ رہی ہے، مالی مسائل حل نہ ہوئے تو ہمیں پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز موخر کرنا ہو گی۔

error: Content is protected !!