زمبابوے کیخلاف آخر دو ون ڈے،نئے کھلاڑیوں کی آزمائش کا فیصلہ


بلاوایو(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ نے زمبابوے کیخلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریزمیں تین صفر کی ناقابل شکست برتری  کے بعد اب نئے کھلاڑیوں کو باقی دو ون ڈے میچوں میں آزمانے کا فیصلہ کرلیا ہے، پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ تین ون ڈے جیتنے کے بعد اگلے دو میچوں میں مزید لڑکوں کو چانس دیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم میں محمد حفیظ اور محمد نواز کے علاوہ تمام کھلاڑیوں کو موقع دیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فہیم اشرف کو بیٹنگ میں اوپر کھلانا چاہتے ہیں ، وہ ہر میچ کے بعد بہتر سے بہتر ہورہے ہیں۔

error: Content is protected !!