زون IIکی کرکٹ کو مزید برباد نہیںہونے دیں گے‘ سید شاہد علی


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) کے سی سی اے زون IIکے الیکشن ہوئے تقریباً 6ماہ کا عرصہ ہوگیا ہے مگر حیران کن طور پر زونIIمیں کرکٹ کی سرگرمیوں میں تیزی آنے کے بجائے مکمل طور پر ختم ہوگئی ہیںان خیالات کا اظہار سید شاہد علی، سابق سیکریٹری زون IIنے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے تین سالہ دور میں9 آفیشل ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا۔ جن میں کے سی سی اے زونII’اے‘ ڈویثرن لیگ، کے سی سی اے زونII’بی‘ ڈویثرن لیگ ، 2اختر علی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ،2پروفیسر اعجاز فاروقی انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ، محمد علی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ، جاوید احمد خان انوی ٹی۹شن کرکت ٹورنامنٹ اور ایک شاہد علی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کومکمل کرکے اس کا بھی فائنل کرایا۔ جو کہ ہمیں ورثہ میں نامکمل ملا تھا۔ اپنی تین سالہ مدت مکمل کرنے کے بعد بھی ہم نے زونIIمیں کرکٹ کی سرگرمیاں جاری رکھیں باوجود اس کے کہ افضل شعری نے جاوید احمد خان کے خلاف دہری شہریت کا جھوٹا اور بے بنیادمقدمہ دائر کردیا تھا جس کے فیصلہ بالاخر جاوید خان کے حق میں ہی آیا۔ ۔ واضح رہے کہ کے سی سی اے زونIIکے الیکشن 26اگست 2017کو شیڈول تھے مگر اس بے بنیاد مقدمہ کے باعث یہ التواء کا شکار ہوئے اور پھر 4اپریل 2018کو الیکشن ہوئے اور نصرت محبوب ، صدر، ریحان صدیقی، سیکریٹری اور ظفر خان ، خازن منتخب ہوئے ۔ سید شاہد علی نے مزید کہا کہ یہ لوگ کس طرح منتخب ہوئے میں اس کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا کیونکہ یہ پورا زون جانتا ہے کہ مذکورہ عہدیداران کن منفی ہتھکنڈوں کے ذریعے برسراقتدار آئے ہیں۔ ان کا مقصد صرف کرکٹ کو نقصان پہنچانا ہے گذشتہ تقریباً 16مالہ کا عرصہ گذر چکا ہے انہوں نے کسی قسم کا کوئی ٹورنامنٹ نہیں کرایا ۔ انہیں برسراقتدار آئے ہوئے بھی 6ماہ سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے ۔ مگر سوائے انتقامی کاروائیوں کے انہوں نے کچھ نہیں کیا ۔ اس کے برعکس ہم نے کوششیں کیںکہ زونIIمیں کرکٹ کی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہے اسی لئے ہم نے گذشتہ ایک سال میں مزید 6ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جس میں سرجانی ٹاؤن کرکٹ لیگ، اکرام الدین نوری میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ، محمد علی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ، فیڈرل اسپورٹس کرکٹ ٹرافی، نیوکراچی چمپئن شپ اورنیشنل بینک گلشن معمار ٹرافی شامل ہیں ۔ سید شاہد علی نے کہا کہ ہمارا موقف یہ ہے کہ فیلڈ میں ہم سے مقابلہ کریں ہم نے گذشتہ ایک سال میں 6ٹورنامنٹس کرائے ہیں آپ 8ٹورنامنٹس کراتے تاکہ کلب کرکٹ فروغ پاتی اور کلب والوں کو زیادہ سے زیادہ کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے کے مواقع حاصل ہوتے۔مگر ایسا نہیں ہوا۔ موجودہ عہدیداران کی 6ماہ کی کارکردگی صفر ہے ہم نے جو 15ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا اس کی کوئی انٹری فیس نہیں تھی اور گیندیں بھی ہم فراہم کرتے تھے۔ہم نے نامساعد حالات کے باوجود زونIIکے کلبوں کو جس طرح خدمت کی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ زونIIکے بیشتر کلبوں نے ہم سے رابطہ کیا ہے کہ زون IIمیں کرکٹ ختم ہوکر رہ گئی ہے ۔ اس سلسلے میں آپ کو عملی قدم اٹھاتے ہوئے کرکٹ کی سرگرمیاں بحال کریں ۔ کلبوں میں پائی جانے والی بے چینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ بہت جلد زونIIکے کلبوں کا ایک اجلاس طلب کیا جائے گا اور اس زونIIکے عہدیداران پر دباؤ بڑھایا جائے تاکہ جلد از جلد زونIIمیں کرکٹ کی سرگرمیاں بحال کریں ہم زونIIکی کرکٹ کو مزید برباد ہونے نہیں دیں گے۔۔ اس اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا جائے گا کہ زونIIمیںہماری جانب سے شاندار ٹورنامنٹ شروع کرایاجائے تاکہ کلبوں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔ ۔ سید شاہد علی نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ ہماری پوری کوشش رہی ہے کہ ہم کرکٹ کے مفاد میں منتخب عہدیداران کی بھرپور انداز مین حوصلہ افزائی کریں مگر ان کی جانب سے نامناسب رویوں کے باعث اس میں تعطل رہا کیونکہ تالی ہمیشہ دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ہمارا کے سی سی اے زونIIکے صدر نصرت محبوب اور سیکریٹری ریحان صدیقی سے مطالبہ ہے کہ جلد از جلد زونIIمیں کرکٹ سرگرمیاں بحال کی جائیں ۔کیونکہ یہ زون کے منتخب نمائندے ہیں اور کرکٹ کی سرگرمیاں بحال کرنا ان کے فرائض منصبی میں شامل ہے ۔

error: Content is protected !!