زون III’ؓبی‘ ڈویثرن لیگ‘ رہبر اسپورٹس اور کینٹ اسپورٹس کی حریف ٹیموں کیخلاف کامیابی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) رہبر اسپورٹس اور کینٹ اسپورٹس نے بالترتیب صادق کولٹس کیخلاف 165رنز اور جیت کلب کو 79رنز سے شکست دے کر کے سی سی اے زونIIIمیں اپنے اپنے میچ جیت لیا۔ رہبراسپورٹس کیلئے شاہ رخن اور عمران نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔شہریار خان کو 6وکٹیں ملیں۔ کے جی اے جیم خانہ گراؤند پر رہبر اسپورٹس نے پہلے بیتنگ کی اور مقررہ 30اوورز میں 3وکٹوں پر 286رنز بنائے۔ دانش احمد نے 71رنز یں 8چوکے اور 3چھکے لگائے۔ ثاقب علی کے 44رنز میں 5چوکے اورایک چھکا شامل تھا۔ اعجاز سینئر کے 30رنز میں 3چوکے اور 2چھکے شامل تھے۔مظہر اقبال کو 43رنز پر 3اور لوکا یورین کو 43رنز کے عوض 2وکٹ ملے۔صادق کولٹس کی ٹیم 11ویں اوورز میں ہمت ہار گئی۔ اور پوری ٹیم 108رنزپر پویلین لوٹ گئی۔مبین انصاری نے 38رنز میں 6چوکے ،عبدالقیوم نے 20رنز میں 3چوکے اور ساجد علی کے 15رنز 2چوکوں کے مرہون منت بنے۔اعجاز سینئر نے 27رنز پر 3جبکہ اسامہ کو 2وکٹ ملے۔صادق کرکٹ گراؤنڈ پر کینٹ اسپورٹس نے 30اوورز میں 4وکٹوں پر 180رنز بنائے۔ شاہ رخ سلمان نے 60رنز کی اننگز میں 4باؤنڈریز اور 2چھکے، عمران شاہ نے 37رنز میں 2چکے اور محمد علیم نے 20رنز بنائے۔جیت کلب کی جوابی اننگز 17.2اوورز میں 110رنز رپر تمام ہوگئی۔ رفیع اﷲنے 22رنز پر 2، بہاء الدین نے 20رنز میں ایک چوکا لگایا ۔ منان خان نے 17رنز جوڑے۔ شہریار خان نے تباہ کن بولنگ کی اور 32رنز ہر 6کھلاڑیوں کو پویلین واپسی کا راستہ دکھایا۔کاشف اقبال کو 26رنز پر 2وکٹ ملے۔

error: Content is protected !!