زون III’اے‘ ڈویثرن ‘علی نسیم کی آل راؤنڈ کارکردگی سے برائٹ جیم خانہ فتحیاب

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) کے سی سی اے زونIII’اے‘ ڈویثرن لیگ میں علی نسیم کی شاندار آل راؤنڈکارکردگی نے برائٹ جیم خانہ کوصادق جیم خانہ کیخلاف 5وکٹوں کی کامیابی سے ہمکنار کردیا۔ناکام سائیڈ 108رنز کا دفاع نہ کرسکی۔ علی نسیم نے51رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور 3کھلاڑیوں کو میدان بدر کرکے برائٹ جیم خانہ کی فتح کو یقینی بنادیا۔کے جی اے جیم خانہ گراؤنڈ پر صادق جیم خانہ نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 32اوورز کا سامنا کرنے کے بعد 108رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ رومان نصر 31رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ انیل ساجدی نے 21اور عبدالحمید نے 14رنز اسکور کیے۔علی نسیم نے 22رنز پر 3کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔ بلال سہگل، شعیب ابراہیم اور ذیشان مومیا نے 2,2وکٹیں باہم تقسیم کیں۔ برائٹ جیم خانہ نے جوابی اننگز میں باآسانی مطلوبہ ہدف کو یقینی بنالیا جب 17.3اوورز میں 5وکٹوں پر 109رنز اسکور بورڈ پر لگائے گئے۔علی نسیم نے 51رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح کو آسان بنایا۔ مبشر احمدنے 18 رنز کا حصہ ڈالا۔ عبدالصمدم نے 27رنز پر 3جبکہ عبدالحمید کو 22رنز پر 2وکٹیں ملیں۔ محمد یونس اور جاوید جعفری نے ایمپائرنگ کے فرائض انجام دئے۔

error: Content is protected !!