زونII’بی‘ لیگ‘ زکی اﷲ کی سنچری نے گڈ لک سی سی کو فتح سے ہمکنار کردیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کے سی سی اے زونII’بی‘ ڈویثرن لیگ میں گڈ لک سی سی نے باآسانی قذافی جیم خانہ کو 110رنز کی شکست سے دوچار کردیا۔ زکی اﷲ نے 119رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میںکلیدی کردار ادا کیااور مین آف دی میچ قرار دئے گئے۔ محمد ندیم اور اکبر نے 3,3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ علی داد کے 42رنز کارگر ثابت نہ ہوسکے۔ منیر برکی گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں پہلے گڈ لک سی سی نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5کھلاڑیوں کے نقصان پر 234رنز کا ٹوٹل حاصل کیا۔ زکی اﷲ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 68گیندوں کا سامنا کرکے 18چوکوں کی مدد سے 119رنز کی اننگز کھیلی۔ سجاد نے 2چوکے اور ایک چھکا لگا کر 41رنز اسکور کئے۔ اکبر خان نے 5چوکے لگا 22رنز بنائے جواد 36رنز اور محمد عامر 50رنز پر 2,2وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ قذافی جیم خانہ کی جوابی اننگز 124رنز پر تمام ہوگئی۔ علی داد 41رنز میں 7چوکے اور 2چھکے لگاکر اپنی ٹیم کے ٹاپ اسکورر بنے۔ محمد علی نے 21رنز اور احتشام نے 15رنز میں 2,2باؤنڈریز لگائیں۔ محمد ندیم اور اکبر شیخ نے 2,2کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔

error: Content is protected !!