زونIII’بی‘ ڈویثرن لیگ‘ ظہیر ربانی اور ماڈرن سی سی فتح سے ہمکنار

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کے سی سی اے زون III’بی‘ ڈویثرن لیگ میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ ظہیر ربانی سی سی نے معین خان سی سی کو 210رنز سے باآسانی شکست دے دی جہانزیب جاوید نے شاندار سنچری جبکہ فیصل عباس نے نصف سنچری بنائی۔زعن اﷲ کے تین شکار۔ ماڈرن سی سی نے کیولیئر سی سی کو 4وکٹوں کی ضرب لگائی۔ رمیزآفتاب اور اجمل خان کی نصف سنچریاں بنائیں۔ دونوں کھلاڑی مشترکہ مین آف دی میچ قرار پائے۔معین خان اکیڈمی میں کھیلے گئے میچ میں ظہیر ربانی سی سی نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 35اوورز مین 4وکٹوں پر 318رنز کا بھاری بھرکم اسکور بنایا۔ جہانزیب جاوید نے 110رنز کی اننگز میں 12باؤنڈریز اور 2چھکے لگائے۔ فیصل عباس کے 68رنز میں 9چوکے شامل تھے۔ معین علی نے 5چوکے لگا کر 41رنز اسکور کئے۔ محمد ریحان کوک 32رنز کے عوض 2وکٹ ملے۔معین خان سی سی اپنی جوابی اننگز میں 108رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ محمد ولید 29، محمد اشفاق 17اور محمد ریحان 11رنز کے ساتھ ڈبل فیگر اننگز کھیلنے والے بلے باز رہے۔ زین اﷲ نے 3، دانیال خان اور محمد نعیم کے ہاتھ 2,2وکٹ لگے۔ صادق کرکٹ اسٹیڈیم پر کیولیئر سی سی نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور مقررہ 35اوورز میں 8وکٹوں پر 256رنز سمیٹے۔ گل رحمن نے 63رنز اور آغا جان نے 59رنز کی اننگز میں 6,6چوکے اور ایک ایک چھکا لگایا۔ دونوں کھلاڑیوں کے مابین دوسری وکٹ پر 125رنز کا اضافہ ہوا۔ محمد فرقان نے 22رنز اسکور کئے۔ رمیز آفتاب نے 3اور فرہاد ظفر نے 2کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ ماڈرن سی سی نے مطلوبہ ہدف 6وکٹوں پر 258رنز بنا کر حاصل کرلیا۔ رمیز آفتاب نے 77رنز کی عمدہ اننگز میں 6چوکے اور 4چھکے لگائے۔ اجمل خان نے 4چوکوں کی مدد سے 65رنز اسکورکئے۔ آصف انور کے 25رنز میں 2چوکے شامل تھے۔گل رحمن نے 40رنز پر 3اور راجہ عرفان نے 59رنز پر 2کھلاڑیوں کو میدان سے رخصت کیا۔

error: Content is protected !!