زونV’بی‘ ڈویثرن لیگ‘ لانڈھی جیم خانہ کولٹس 89رنزکی فتح سے ہمکنار

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کے سی سی اے زونV’بی‘ ڈویثرن لیگ میں لانڈھی جیم خانہ کولٹس نے کریم میموریل کو 89رنز اور کورنگی فائٹرز نے سلمان اسپورٹس کو 5وکٹوں سے کنارے لگادیا۔ ذیشان قاسم اور زہیب مسعود کی فاتح ٹیم کیلئے نصف سنچریاں‘ شاہد علی کے 49رنز کام نہ آسکے۔ محمد حسن کی آل راؤنڈ کارکردگی نے کورنگی فائٹرز کی فتح کو آسان بنادیا۔لانڈھی جیم خانہ گراؤنڈ کی خوبصورت فیلڈ پر لانڈھی جیم خانہ کولٹس نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 37اوورز کے اختتام پر تمام وکٹوں پر 252رنز جوڑے۔ ذیشان قاسم نے 84اور زہیب مسعود نے 50رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ شاہ رضا نے 33اورارشد خان نے 31رنز اسکور کئے۔ محمد عارف نے 57رنز کے عوض 3کھلاڑیوں کو میدان سے رخصت کیا جبکہ محمد عمران اور محمد آصف نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔ کریم میموریل کی جوابی اننگز 29ویں اوورز میں 163رنز مکمل ہوگئی۔ شاہد علی ہی 49رنز کے ساتھ مزاحمت کرتے نظر آئے۔ محمد حبیب نے 20، محمد عامراور اسد رشید نے 16,16رنز بنائے۔ زہیب مسعود نے 21رنز پر 3کھلاڑیوںکو کریز چھوڑنے پر مجبور کیا ۔ محمد بصالت اور ارشد خان کے ہاتھ 2,2وکٹیں لگیں۔دوسرے میچ میں سلمان اسپورٹس نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 19ویں اوورز میں صرف 113رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر لگا کر پویلین روانہ ہوگئی۔ یاسین 36، فرقان اور قدیر 14,14اور سلمان شاہ 12رنز کی اننگز کھیل سکے۔ محمد حسن نے 43رنز پر 5کھلاڑیوں کو چلتا کیا اور محمد آصف کو 17رنز پر 2وکٹ ملے۔کورنگی فائٹر 5وکٹوںپر 117رنز 17ویں اوورز میں سمیٹ کر 5وکٹوں کی فتح سے ہمکنار ہوئی۔محمد حسن 25، نواز 23اور نگاہ محمد 22رنز بنا کر اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنادیا۔ سلمان شاہ نے 34رنز پر 2کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا۔ ایمپائرز یاسر خان اور سیف اﷲمگسی تھے۔

error: Content is protected !!