زونV’بی‘ ڈویثرن لیگ‘ نیواسٹاراورواحد اسپورٹس اگلے مرحلے میں داخل

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) نیواسٹار نے شیرپاؤ جیم خانہ وکو 37رنز سے شکست دی جبکہ واحد اسپورٹس نے کورنگی الفتح کو 126رنز کی شکست کا داغ لگا کر کے سی سی اے زونV’بی‘ ڈویثرن لیگ میں اہم کامیابی حاصل کی۔ عثمان اﷲ اورخیر اﷲ کی نصف سنچریاں ‘ تاج کے 48رنز ، خیراﷲ،عرفان اور سلمان خان کی 3,3اورکارامد وکٹیں‘ تاج کی نصف سنچری رائیگاں گئی۔ لانڈھی جیم خانہ گراؤنڈ پر نیو اسٹار سی سی نے اننگز کا آغاز کرتے ہوئے مقررہ 40اوورز میں 9وکٹوں پر 204رنز اسکور کئے۔ ریحان شیرباز نے 32،شفقت 27، عرفان 28،شاہد خان 23اور زاہد خان نے 21رنز کی اننگز کھیلی۔ شیرپاؤ جیم خانہ کی جوابی اننگز 167رنز پر تمام ہوگئی ۔ خالد خان اور سجاد علی نے 24،24ر نز ، ابراہیم خان نے 20اور رازق خان نے 19رنز کی اننگز کھیلی۔ عرفا اور سلمان خان 3،3جبکہ شفقت نے 2کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔دوسرے میچ میں واحد اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 40اوورز میں 9وکٹوں پر 342رنز اسکور کئے۔ عثمان ا نے 75، خیر ا نے 54،سلطان خاننے 45،تاج محل نے 48اور عمران خان نے 42رنز بنائے۔ اظہر امین اور زہیب طالب نے 3،3اور2 وکٹ امیر احمد کو ملی۔ کورنگی الفتح کی جوابی اننگز 216رنز پر اختتام پذیر ہوگئی ۔ تاج نے 61رنز کے ساتھ بھرپور مزاحمت کی۔ امیر احمد نے 48،ارشد نے 28رنز اسکور کئے۔ خیر اﷲ نے 23رنز پر 3جبکہ عثمان اﷲ اور باچا خان نے 2,2کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا۔ ایمپائرز یاسر خن اور سیف اﷲ مگسی تھے۔

error: Content is protected !!