زون’V‘ ’بی‘ ڈویثرن لیگ‘ نیو اسٹار اور الحدید کی فائنل کھیلنے کی راہ ہموار

کراچی (ریاض احمد) کے سی سی اے زونV’بی‘ ڈویثرن لیگ کے دونوں سیمی فائنل کے فیصلے ہوگئے۔ نیو اسٹارسی سی نے کراچی بادشاہ کو 4وکٹوں سے شکست دی جبکہ الحدید سی سی کو واحد اسپورٹس کیخلاف 117رنز کی واضح کامیابی حاصل ہوئی۔محمد یوسف ,عمران حیدر اورشعیب خان کی نصف سنچری کارامد رہی‘ سلمان خان ‘ ثاقب حسین اور محمد عمران کی 3,3وکٹیں کارگر‘ خیرو کی 3شکاررائیگاںگئے۔لانڈھی جیم خانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں کراچی بادشاہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 38ویں اوورز میں 181رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ نوید شاہ نے 38، ارسلان علی 22اور ایوب خان 15رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سلمان خان نے 27رنز کے عوض 3کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ شفقت احمد اور عرفان شہباز کے ہاتھ 2,2وکٹیں لگیں۔نیو اسٹارسی سی نے جوابی اننگز میں 25.2اوورز کا سامنا کرکے 6وکٹوں پر 184رنز بنا کرمطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔محمد یوسف کی 75رنز کی اننگز نے انکی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ریحان شہباز نے 47، عابد علی نے 17اور عرفان شہباز نے 12کی اننگز کھیلی۔ محمد ارمان اور محمد بلال نے 2,2کھلاڑیوں کو میدان سے رخصت کیا۔ایمپائرز سیف اﷲمگسی اور یاسر خان تھے۔قائد اعظم اسٹیڈیم ، اسٹیل ٹاؤن پردوسرے سیمی فائنل میں الحدید نے پہلے بیٹنگ کی اور 34.2اوورز میں تمام وکٹوں پر 239رنز کا مجموعہ حاصل کیا۔عمران حیدر نے 80اور شعیب خان نے 59رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ ثاقب حسین نے 31رنز بنائے۔ خیرو نے 34رنز پر 3وکٹیں اپنے نام کیں۔ عثمان عبداﷲاور بہزادخان نے 2,2وکٹیں اڑائیں۔ واحد اسپورٹس کی ٹیم 31.3اوورز میں 122رنز پر ہمت ہارگئی۔ عامر زیب نے 32، تاج محل 27، عثمان 12رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ثاقب حسین نے 11رنز اور محمد عمران نے 33رنز کے عوض 3,3کھلاڑیوں کو کریز چھوڑنے پر مجبور کیا۔عبدالوارث کو 28رنز پر 2وکٹ ملے۔ ایمپائرز اسلام خان اور یاسر خان تھے۔

error: Content is protected !!