سائوتھ ایشین انڈر-16 گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ کے لئے 13 رکنی قومی جونیئر ٹیم کا اعلان

اسلام آباد ( سپورٹس لنک رپورٹ ) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے سائوتھ ایشین انڈر-16 گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ کے لئے 13 رکنی قومی جونیئر ٹیم کی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ گذشتہ روز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کےصدر مدثر آرائیں نے بتایاکہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان نے 13 رکنی ٹیم کی کھلاڑیوں کے ناموں کی منظوری دے دی ہے اور 13 رکنی ٹیم کی قیادت زینب شجاعت کریں گی جبکہ مہرین ساگر ٹیم کی نائب کپتان ہونگی، دیگر کھلاڑیوں میں ماہین علیم، زمما سلطانی، مومل خورشید، ایمان رحمان، لائبہ ذوالفقار،شیزین فاطمہ، عرشیہ جمانی، زینب راحیل، اممہ انیب، دینہ زاہد اوراقراء شفیق شامل ہیں۔ جبکہ ٹیم کے ہمراہ شازیہ یوسف اور نیشا سلطان کو بالترتیب کوچ اور اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 13 رکنی ٹیم 15 اکتوبر کو کھٹمنڈو نیپال روانہ ہوگی اور سائوتھ ایشین انڈر-16 گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ 18 سے 22اکتوبر تک کھٹمنڈو نیپال میں کھیلی جائے گی جس میں پانچ ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان، میزبان نیپال، سری لنکا، بھارت اور مالدیپ شامل ہیں، پاکستان چیمپیئن شپ میں چار میچ کھیلے گا، پاکستان اپنا پہلا میچ 18 اکتوبر کو نیپال کے خلاف، دوسرا 19اکتوبر کو سری لنکا اور تیسرا بھارت کے خلاف جبکہ چوتھا میچ 20 اکتوبر کو مالدیپ کے خلاف کھیلے گا۔ 21 اکتوبر کو ریسٹ ڈے ہوگا جبکہ 22 اکتوبر کو فائنل اور تیسری پوزیشن کے میچ کھیلے جائیں گے۔مدثر آرائیں نے بتایاکہ 13رکنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کراچی میں تین ہفتے کے جاری تربیتی کیمپ کے بعد کیا۔ تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 18 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

error: Content is protected !!