سائوتھ ایشین گیمز،پاکستان آرچری ٹیم کے ٹرائلز مکمل،کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا گیا


راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام تیرہویں سائوتھ ایشین گیمز کیلئے پاکستان آرچری ٹیم کے ٹرائلز پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں مکمل ہوگئے، سائوتھ ایشین گیمز کے ٹریننگ کیمپ کے لئے 6 مرد اور 6 خواتین کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں لایا گیا، قومی آرچری ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کے لئے واپڈا کے حافظ عبدالرحمان 598، آرمی کے ادریس مجید 595، پولیس کے اسامہ 582، آرمی کے طیب 582، آرمی کے ندیم 575 اور واپڈا کے نعمان 567 پوائنٹس لے کر منتخب ہوگئے۔ خواتین آرچری ٹیم کے لئے واپڈا کی نگہت ناہید 543، آرمی ک سنبل 488، آرمی کی نبیلہ 484، آرمی کی ام زہرا 451، پنجاب کی سعدیہ 354 اور آرمی کی ام کلثوم 331 پوائنٹس لے منتخب ہو گئیں ۔ پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال خان نے بتایا کہ قومی آرچری ٹیم کا ٹریننگ کیمپ یکم دسمبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں لگایا جائے گا جس کے بعد حتمی ٹرائلز میں 3 لڑکے اور 3 لڑکیاں منتخب کی جائیں گی جو مارچ 2019 میں نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں منعقد ہونے والی تیرہویں سائوتھ ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

error: Content is protected !!