سابق آسڑیلوی کرکٹر میتھوہیڈن کو سرفنگ کا شوق مہنگا پڑ گیا

کوئنزلینڈ(سپورٹس لنک رپورٹ)آسڑیلوی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنرمیتھوہیڈن کو سرفنگ کا شوق مہنگا پڑ گیا، حادثے میں گردن اور چہرے پرشدید چوٹیں آئیں، میتھو ہیڈن نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنے زخمی ہونے کی کچھ تصاویروائرل کی ہیں جن کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ چھٹیاں منانے برسبین گئے جہاں سرفنگ کے دوران ان کے ساتھ حادثہ پیش آیا جس کی وجہ سے ان کے چہرے اور گردن پرچوٹیں آئی ہیں تاہم میتھو ہیڈن کا کہنا ہے کہ اس خوفناک حادثے کے باوجود محفوظ ہوں اور کوئی سنجیدگی نوعیت کی انجری نہیں ہے، بہت جلد ٹھیک ہوجائوں گا، ان کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار ہونے کے باوجود سرفنگ کا شوق ختم نہیں ہوا اور مکمل ٹھیک ہونے کے بعد اس شوق کو وہ پہلے کی طرح جاری رکھیں گے۔

error: Content is protected !!