ساتواں پروفیسر اعجاز فاروقی لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ ،، فائنل نیو یونائیٹڈ جیم خانہ نے جیت لیا


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)کے سی سی اے زونIIکی اجازت اور ڈاؤد اسپورٹس کے زیر اہتمام منعقدہ ساتواں پروفیسر اعجاز فاروقی لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل نیو یونائیٹڈ جیم خانہ نے جیت لیا۔داؤد اسپورٹس کو 15رنز سے شکست کا سامنا۔ فاتح ٹیم کے ولید عظیم کو پانچ ہزار روپے کیش مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا جبکہ دونوں سیمی فائنل کے مین آف دی میچ ڈھائی ڈھائی ہزار روپے کے حقدار بنے۔ عظیم تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی ندیم عمر ، صدر کے سی سی اے تھے انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعجاز فاروقی کا تین سالہ دور شاندار رہا ہے۔ ہم مل کر کراچی کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کریں گے۔ میں کوشش کررہا ہوں کہ کراچی کی کرکٹ کا انفرا اسٹرکچر بہتر بنایا جائے انہوں نے کہا کہ اسد شفیق کے بعد ہم کوئی بین الاقوامی معیار کا کھلاڑی پیدا نہیں کرسکے ہیں اب کافی عرصہ بعد امیر حمزہ نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا ہے ۔مہمان خصوصی نے مزید کہا کہ آج مجھے یہاں آکرک بے حد خوشی محسوس ہوئی ہے جہاں تقریباًجملہ زونز کے عہدیداران موجود ہیں ہم تمام لوگوں کو مل کر کراچی کرکٹ کے فروغ کیلئے کام کرنا چاہیے ۔ انہوں نے نیویونائیٹڈ جیم خانہ کو ٹورنامنٹ جیتنے پر مبارکباد اورٹورنامنٹ کمیٹی کو شاندار ٹورنامنٹ آرگنائزر کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اورپروفیسر اعجاز فاروقی کی کاوشوں کو سراہا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر اعجاز فاروقی ، سابق صدر کے سی سی اے نے کہا کہ ندیم عمر کو تقریب میں آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں آج کی تقریب میں اتنی بڑی تعداد میں کے سی سی اے کے سابق اور موجودہ عہدیداران کی شرکت خوش آئند ہے ۔ ہم سب کو مل جل کر کراچی کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ آرگنائزکرنے کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ بہت جلد آٹھواں اعجاز فاروقی ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوگا نہوں نے کے سی سی ے کے صدر ندیم عمر اور سیکریٹری علی حسین کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علی حسین ، سیکریٹری ، کے سی سی اے نہ کہا کہ ہم سب کر کرکٹ کے فروغ کیلئے کام کریں گے۔ میں ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کو شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتو ہوں ۔ ٹورنامنٹ کمیٹی کے چیئرمین جمیل احمد نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ آج مہمانوں کی اتنی بڑی تعداد میں ٹی ایم سی گراؤنڈ آنے پر بیخد خوشی ہے اور میں محسوس کررہا ہوں کہ آج یہاں ستاروں کی ایک ایسی کہکشاں جمع ہوئی ہے جو قابل ستائش ہے میری خواہش ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے۔ ہمیں باہمی چھوٹے چھوٹے اختلاف کو بالائے طاق رکھ کر مل جل کر ایک دوسرے کو گلے لگانا چاہیے اور کرکٹ کے فروغ کیلئے کام کرنا چاہیے ہم خوش قسمت ہیں کہ اس شہر میں ندیم عمر اور پروفیسر اعجاز فاروقی جیسی شخصیات موجود ہیں جو کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام لوگوں کو ان سے فائدہ اٹھانا چاہیے اورہرزون میں زونل سطح پر اکیڈمی کا قیام ہو تاکہ بچوں کو کھیلنے کیلئے کوئی پلیٹ فارم مل سکے۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی ندیم عمر سے کھلاڑیوں اور مہمانوں میںانعامات اور سوینیر تقسیم کئے۔ اس موقع پر ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد، راشد خان کے علاوہ نصرت محبوب ، محمد رئیس، انتظار احمد، محمد احمد نقوی، ضیاء احمد صدیقی، مظہر اعوان، ریحان صدیقی، ظفر احمد، افضل قریشی، رئیس الدین، زین العابدین، محمد توصیف صدیقی،اعظم خان، محبوب شاہ، محمد اکرم، سعید جبار، اعظم خان ہیڈ کوچ، اقبال مام، عاصم رضوی، محمد مسرور، مسرت رضا ، سید شاہد علی، ندیم خان، نصرت اﷲ، امجد علی، شاہ شفیع الدین، نہال فاروقی، ایس ایم عاصم، عرفان علی، محمدم اصغر خان،، شاہد ریاض، زاہد حسین، شمس الرحمن شمسی، صغیر احمد، جمال ناصر، وصال انصاری، ڈاکٹر عارف حفیظ، عارف وحید، وسیم علوی، طارق حفیظ، وزیر خان، ایس ایم عدیل، فرید الدین، عامرحمید، عبداﷲ نیازی، سید فراز احمد، سید حبیب احمد، سعد شائق علی، رشید احمد، ڈاکٹر عارف زیدی، نعیم پرویز ودیگر بھی موجودتھے۔ نظامت کے فرائضنشاہد نواب نے ادا کئے۔ قبل ازیں کھیلے گئے فائنل میں نیو یونائیٹڈ جیم خانہ نے مضبوط حریف داؤد اسپورٹس کو 15رنز سے شکست دے کر فاتح ٹرافی اپنے نام کی۔ نیو یونائیٹڈ جیم خانہ کا 168رنز کے تعاقب میں داؤد اسپورٹس 153رنز پر ڈھیری ہوگئی۔ فاتح ٹیم کیلئے محمد صابر نے 53رنز اسکور کئے جبکہ عبیس اﷲ نے 18رنز پر 4اور ولید عظیم کو 22رنز کے عوض 3وکٹیں ملیں۔ ناکام سائیڈ کے عرفان علی 41رنز کے ساتھ اپنی ٹیم کے نمایاں بلے باز رہے۔

error: Content is protected !!