ساف انڈر 15فٹبال چیمپئن شپ،فائنل کل پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان


کھٹمنڈو(سپورٹس لنک رپورٹ)ساف انڈر 15چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیپال کو 4-0جبکہ بنگلہ دیش نے بھارت کو پنلٹی شوٹس آؤٹ پر ہرادیا۔دوسرے سیمی فائنل میں نیپال کے دفاعی کھلاڑی نے اون گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی بعدازاں محب اللہ نے 59ویں اور 68ویں ، مدثر نذر نے 77ویں منٹ میں پنلٹی ککس پر گول کئے ۔قبل ازیں پہلے سیمی فائنل میں بھارت اور بنگلہ دیش کامقابلہ مقررہ وقت میں 1-1گول سے برابر رہا،پنلٹی شوٹس آؤٹ پر بنگلہ دیش نے 4-2سے کامیابی سمیٹی ۔فائنل میچ آج کٹھمنڈ و میں کھیلاجائیگا۔

error: Content is protected !!