سال 2017،کرکٹ کی دنیا کے کچھ منفرد ریکارڈز

رواں سال دنیا بھر میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کرکٹ میچوں میں سب زیادہ صفر پر آئوٹ ہونے والے بلے بازوں میں سرفہرست سری لنکا کے نوان پردیپ ہیں جو چھ ٹیسٹ میچوں کی 12 اننگز میں 7مرتبہ صفر پر آئوٹ ہوئے۔لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آنے والے بلے باز پاکستان کے بابر اعظم ہیں جن کا ون ڈے کرکٹ میں ریکارڈ انتہائی اچھا رہا ہے تاہم بابر اعظم چھ ٹیسٹ میچوں کی 12 اننگز میں 5مرتبہ صفر پر آئوٹ ہوئے۔بی بی سی کے مطابق اسی طرح ون ڈے کرکٹ کی بات کی جائے تو اس فہرست میں پہلے نمبر پر زمبابوے کے تینڈے چتارا موجود ہیں جو 12 میچوں میں پانچ اننگز کھیل کر 3میں صفر پر آٹ ہوئے۔ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑی فتح جنوبی افریقہ کے نام رہی جس نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 340 رنز سے فتح حاصل کی۔ون ڈے کرکٹ میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 204 رنز سے شکست دے کر مارجن کے لحاظ سے سال کی سب سے بڑی فتح حاصل کی۔ٹیسٹ کرکٹ میچ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ ایکسٹرا رنز دینے والی ٹیموں میں سب سے پہلا نمبر پاکستان کا رہا جس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں 44 ایکسٹرا دئیے۔ون ڈے کرکٹ کی بات کریں تو نیوزی لینڈ کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سب سے زیادہ 29 ایکسٹرا رنز دے کر سرفہرست ہے۔ایک روزہ میچوں میں سال 2017 میں سب سے زیادہ سنچریاںسکور کرنے والے بلے بازوں میں بھارت کے روہت شرما پہلے اور وراٹ کوہلی دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ دونوں ہی بلے باز چھ، چھ سینچریاں سکور کر چکے ہیں۔ تیسرے نمبر پر پاکستان کے بابر اعظم ہیں جنہون نے چار سینچریاں بنائیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں وراٹ کوہلی اور آسٹریلیا کے کپتان سٹیو سمتھ نے سب سے زیادہ پانچ، پانچ سینچریاں سکور کیں۔انڈین بلے باز روہت شرما جنہوںنے سال کے آخری دنوں میں سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں تیز ترین سینچری کا ریکارڈ برابر کیا، سال 2017 میں 21 ون ڈے میچوں میں 46 اور انہی کے ہم وطن ہاردک پانڈیا نے 28 میچوں میں 30 چھکے لگائے۔ٹیسٹ کرکٹ میں سال 2017 میں نیوزی لینڈ کے ڈی گرینڈ ہوم نے چھ میچوں میں 15 چھکے لگائے، ان کے بعد سب سے زیادہ 13 چھکے انڈیا کے رویندر جڈیجہ نے مارے ہیں۔سال 2017 میں اب تک کھیلے جانے والے ایک روزہ میچوں میں پاکستان کے حسن علی سب سے زیادہ وکٹیں لے کر سرفہرست ہیں۔ انہوں نے اس سال 18 ون ڈے میچوں میں 45 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ حسن علی ون ڈے میں سب سے زیادہ پانچ وکٹیں لینے والے بولر بھی ہیں،انہوںنے یہ کارنامہ تین مرتبہ سرانجام دیا۔آسٹریلیا کے نیتھن لائن 11 ٹیسٹ میچوں میں 60 وکٹیں لے کر پہلے جبکہ بھارت کے روی چندرن ایشون 11 ہی میچوں میں 56 وکٹیں لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ پانچ وکٹیں لینے والے بولر پاکستان کے یاسر شاہ ہیں جنہوںنے چھ میچوں میں پانچ مرتبہ ایسا کیا۔

 

error: Content is protected !!