سدرہ نوازنے کپتان سرفراز احمد سے ملاقات میں وکٹ کیپنگ کے گر سیکھے


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر سدرہ نوازنے کپتان سرفراز احمد سے ملاقات میں وکٹ کیپنگ کے گر سیکھے ۔ویمن کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر سدرہ نواز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر کپتان سرفراز احمد سے خصوصی طور پر ملنے گئیں تاکہ ان سے کیپنگ ٹپس لے سکیں۔اس موقع پر کپتان سرفراز احمد نے انہیں جہاں ڈھیر ساری ٹپس دیں وہیں ان کو عملا وکٹ کیپنگ کرکے بھی دکھائی ۔ذرائع کے مطابق اپنی ٹریننگ کے موقع پر سدرہ نواز کافی پر جوش نظر آئیں ۔

error: Content is protected !!