سدھو لاہور روانہ،پاکستانی کی محبت پر شادمان

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)سابق بھارتی کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو اسلام آباد سے لاہور روانہ ہو گئے، ان کا کہنا ہے کہ یہاں سے پیاراورعزت لیکرجارہاہوں۔بھارتی مہمان نوجوت سنگھ کوسینیٹر فیصل جاوید نے الوداع کیا۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں نےجومحبت دی تاعمریادہے گی، خود کو پیارسےمالامال محسوس کررہاہوں۔انہوں نے کہا کہ ریگستان کی مٹی پربارش پڑنےسےسوندھی خوشبوآنااچھاشگن ہے، اچھی شروعات کرکے جارہے ہیں۔بھارت واپسی پر سدھو کا کہنا تھا کہ ونڈیشن بناکراس امیدسےجارہےہیں کہ کوئی اس پرعمارت کھڑی کردے۔سینیٹر فیصل جاوید خان نے اس موقع پر سدھو سے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ میچ ہونا چاہیے جس پر سدھو نے جواب دیا کہ آئی پی ایل اور پی ایس ایل کےونرکےدرمیان میچ اچھاآئیڈیاہے

error: Content is protected !!