سردار محمد بخش مہر ایک بار پھر صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)سندھ کابینہ میں مزید وزراء کو مختلف وزارتوں کا اضافی قلمدان دیا گیا ہے.جس میں سابقہ ادوار میں وزیر کھیل و نواجوان امور سندھ رہنے والے سردار محمد بخش خان مہر کو ایک بار پھر وزارت کھیل و نواجوانان امور سندھ کا اضافی قلمدان دے دیا گیا.جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری.سندھ میں کھیلوں کی ابتر صورتحال اور سندھ اولمپک ایسو سی ایشن کی جانبدارانہ رویوں کے بعد دیکھنا یہ ہے کہ وزیر کھیل و نواجوانان امور سردار محمد بخش خان مہر سندھ میں کھیلوں کی بہتری کیلئے کیا کردار ادا کرتے ہیں.واضع رہے سردار محمد بخش خان مہر کے پاس وزارت انڈسٹریز اینڈ کامرس حکومت سندھ کا قلمدان پہلے ہی موجود ہے.

error: Content is protected !!