سردار نوید حیدر نے پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے 5ممبران کو معطل کردیا

کراچی (ریاض احمد) پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر سردار نوید حیدر نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے آئن اور عدالت عظمیٰ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متوازی سرگرمیوں کے زریعہ یہ ظاہر کرنا کہ یہ سرگرمیاں پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کی ایماء پر ہورہی ہیں۔ صدر ، پنجاب ایف اے نے ان متوازی سرگرمیوں میں ملوث پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے نائب صدور،رانا شوکت ،شیخ اقبال، شیخ خالد، ممبر پنجاب کونسل چوہدری رشید اوراصغر خان انجم کی متوازی سرگرمیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے 2جولائی ، 2019کو جاری کردہ ایک لیٹر کے زریعہ مذکورہ زمہ داران کو فوری طور پر معطل کرکے ان کے کیس کوپاکستان فٹبال فیڈریشن کی انضباطی کمیٹی کے سپرد کردیاہے جو پی ایف ایف کے آئن کے مطابق قانون اورضابطہ کی کاروائی عمل میں لائے گی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے سردار نوید حیدر نے کہا کہ مذکورہ معطل ذمہ داران حقائق سے پوری طرح واقف تھے کہ 12دسمبر 2018کو عدالت عظمیٰ کی زیر نگرانی اسلام آباد میں ہونے والے الیکشن میں انجینئرسید اشفاق حسین شاہ کو بھاری اکثیرت سے پاکستان فٹبال فیڈریشن کا صدر منتخب کیا گیا۔بعدازاں 24دسمبر 2018کو عدالت عظمیٰ کے آرڈر کے مطابق نو منتخب فیڈریشن کو پاکستان فٹبال فیڈریشن کے امور کی انجام دہی کا مکمل اختیار دیا گیا۔ جس کا اطلاق یکم جنوری 2019سے کیا گیا۔اس کے باوجودماہ مئی 2019کے پہلے ہفتہ میں پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے چند ممبران متوازی ایسوسی ایشن کے ایک اجلاس میںشریک ہوئے اورایک غیر قانونی فیصلے کی منظوری دی جو واضح طور پر پاکستان فٹبال فیڈریشن کے آئن اور عدالت عظمی کے احکامات کی صریحاً خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہے۔اس فیصلے میں صدر، پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کو معطل کردیا گیا تھا۔علاوہ ازیں یہ ممبران پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کا نام بھی غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال کررہے تھے۔مزیدبراں پی ایف ایف کی لیگل کمیٹی کوکہا گیا ہے کہ وہ مذکورہ ممبران کیخلاف عدالت عظمیٰ کے احکامات کو تسلیم نہ کرنے پر توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

error: Content is protected !!