سردار نوید حیدر کو شاہد تاج اور چوہدری منیر کا زبردست خراج تحسین

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈی ایف اے ملیر کے سابق سیکریٹری شاہد تاج اورسابق سیکریٹری پنجاب انٹرنیشنل چوہدری منیر نے سردار نوید حیدر، نائب صدر پی ایف ایف کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ گروہی سیاست کے باعث پاکستان میں فٹبال زوال کا شکار ہے۔ دونوں گروپ اپنا اپن سسٹم چلارہے ہیں۔ فیصل صالح حیات، ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ اور انڈر 16 ٹیموں کو بیرون ملک بھیج رہے ہیں جبکہ اشفاق شاہ نیشنل چیلنج کپ اور انٹرسٹی فٹبال چمپئن شپ کا انعقاد کرکے گروہی سیاست کو ہوا دے رہے ہیں۔ ایسے موقع پر سردار نوید حیدر کا کردار انتہائی شاندار ہے جو صرف اور صرف باہم ہم آہنگی کی بات کررہے ہیںاور دونوں جانب کے فٹبالرز اور آفیشلز کو اتفاق رائے پیدا کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ تاہم ماضی میں انکی جانب سے جو وعدے کئے گئے وہ تاحال وفا نہ ہوسکے لیکن مجھے امید ہے کہ انکی کاوشیں ضرور رنگ لائیں گی۔ہم ان کی گروہی سیاست کے خاتمہ کے اقدام کی بھرپور سپورٹ وتائید کرتے ہیں

اورفٹبال کی ترقی میں ہر اوّل دستہ کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ انٹرنیشنل چوہدری منیر نے بھی سردار نوید حیدر کے وائس میسج پر دئے گئے پیغام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہترین موقع ہے کہ فٹبال کے فروغ کیلئے سردار صاحب کے ہاتھ مضبوط کئے جائیں ۔انہوں نے شاہد تاج کی نارملائزیشن کمیٹی میں اشفاق شاہ گروپ کے ممبران کی زیادہ تعداد کو مشکوک فیصلہ قرار دینے پر اتفاق نہیں کیا ۔ ان کا کہنا تھا ہمیں اس کمیٹی پر پورا اعتماد ہے اور ابھی سے اسے مشکوک فیصلہ قرار دینازیادتی ہوگی۔سردار نوید حیدر کا کہنا تھا کہ فٹبال کی ترقی ہم سب کا مشن ہونا چاہیے ۔میں فیفا اور اے ایف سی کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں ۔ یقینا اس سے پاکستان کی فٹبال ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی۔فٹبال سے محبت کرنے والے افرادتمام اختلافات بھلا کر نئی راہیں تلاش کریںاور ایسا لائحہ عمل مرتب کریں جس سے نفرتوں کا خاتمہ اور محبتوں کا راستہ کھلے۔سردار نوید حیدر کا کہنا تھا کہ ہم سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں ۔ ہمیں محاز آرائی سے گریز کرنا چاہیے ۔ نارملائزیشن کمیٹی کا اعلان ہوگیا ہے اسے اپنا کام کرنے دیا جائے تاکہ ہمیشہ کیلئے گروہی سیاست اور انتشارکا خاتمہ ہوجائے۔

error: Content is protected !!