سرفراز احمد نے بھی قربانی کے جانور خرید لئے

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے تیاری پوری کر لی، کھلاڑی دو بھاری بھرکم بیل گھر لے آئے۔مویشی کیساتھ تصاویر بھی بنواتے رہے۔ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے کرکٹرز بھی پرجوش نظر آ رہے ہیں۔ قومی کپتان سرفراز احمد نے بھی قربانی کی تیاری کر لی، کھلاڑی 2 بھاری بھرکم بیل گھر لے گئے۔کرکٹر مویشیوں کیساتھ تصاویر اور ویڈیوز بھی بنواتے رہے، کھلاڑی کا کہنا تھا سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے مستحقین کو یاد رکھنا چاہئیے۔

error: Content is protected !!