سرفراز احمد کی جگہ اظہر علی کو دوبارہ ٹیسٹ کپتان بنانے پر اتفاق ہوگیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ٹیسٹ قائد کا قرعہ ااظہر علی کے نام نکل آیا، سرفراز احمد کو ون ڈے اور ٹی 20 میں کپتان برقرار رکھا جائیگا، ٹیسٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی کے حوالے کی جائے گی اور بابر اعظم کو تینوں فارمیٹس میں نائب کپتان بنایا جائے گا۔ ٹی 20کرکٹ میں قومی ٹیم کے نمبر ون ہونے کا اجر ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو ملنے کا امکان ہے اور ان کے پی سی بی کیساتھ ہیڈ کوچ کے معاہدے میں ورلڈکپ ٹی 20 تک توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ میں ہیڈ کوچ اور ٹیسٹ کپتان کیلئے ابتدائی مشاورت کے بعد سرفراز احمد کی جگہ اظہر علی کو دوبارہ ٹیسٹ کپتان بنانے پر اتفاق ہوگیا ہے جبکہ مکی آرتھر کے معاہدے میں توسیع کی جائے گی اور ان کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک قومی ٹیم کے ہیڈکوچ رہنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سرفراز احمد کا بوجھ کم کرنے کیلئے اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ سرفرازا حمد ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کے کپتان برقرار رہیں گے جبکہ بلے باز بابر اعظم کو تینوں فارمیٹ میں نائب کپتان مقرر کیا جائے گا تاکہ انہیں تجربہ حاصل ہو اور وقت پڑنے پر قومی ٹیم کی قیادت سنبھال سکیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو ٹی 20 میں نمبر ون ٹیم ہونے کی وجہ سے معاہدے میں توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

error: Content is protected !!