سرفراز ایک اور مشکل میں پھنس گئے

ڈربن(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد جنوبی افریقا کے خلاف 5 ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں شکست کو سامنے دیکھ کر آپے سے باہر ہوگئے۔سوشل میڈیا پر میچ کے حوالے سے ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں مبینہ طور پر سرفراز احمد کو جنوبی افریقا کے سیاہ فام کھلاڑی اینڈائل پھیل کوایو کے حوالے سے تضحیک آمیز جملے ادا کررہے ہیں۔دوسرے ون ڈے میچ کے دوران سرفراز احمد شدید مایوسی کا شکار نظر آئے، سرفراز کے جنوبی افریقی کرکٹر کے بارے میں مبینہ طور پر نسلی تعصب پر مبنی فقرے نے سوشل میڈیا پر تنازع کھڑا کردیا ہے اور کرکٹ شائقین انہیں آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر سرفراز احمد کا مبینہ طور پر تضحیک آمیز جملہ موضوع بحث بنا ہوا ہے اور شائقین کرکٹ ساتھ ساتھ ان کی انفرادی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھارہے ہیں۔سرفراز احمد کے مبینہ نسل پرستانہ جملے ان کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتے ہیں کیوں کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اس حوالے سے سخت مؤقف رکھتا ہے۔ سرفراز نسل پرستی کے مرتکب قرار پائے تو انہیں سزا ہوسکتی ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں آواز سنائی دے رہے ہی جس میں اردو زبان میں نسل پرستانہ جملے بولے جارہے ہیں اور اس کے بعد جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے کمنٹیٹر نے پاکستانی کمنٹیٹر رمیز راجا سے اس کا مطلب پوچھا۔اس پر رمیز راجہ نے کہا کہ کیا آپ واقعی چاہتے ہیں کہ میں اس جملے کا ترجمہ کروں؟ یہ ایک طویل جملہ تھا۔خیال رہے کہ اینڈائل پھیل کوایو نے پانچویں وکٹ پر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

error: Content is protected !!