سرفراز کا کیریئر ختم نہیں ہوا،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)وزیر اعظم عمران خان نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی قومی ٹیم میں واپسی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے

کہ قیادت سے برطرف کیے جانے کے باوجود اب بھی سرفراز کا کیریئر ختم نہیں ہوا۔دنیائے کرکٹ کے عظیم ترین کھلاڑیوں سے ایک مانے جانے والے عمران خان اپنے سیاسی کیریئر میں مصروفیات خصوصاً وزیر

اعظم بننے کے بعد سے پاکستان کرکٹ کی کارکردگی اور تبدیلیوں کے حوالے سے زیادہ تبصروں سے گریز کرتے ہیں۔وزیر اعظم جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف بھی ہیں، نے سابق چیئرمین پی سی بی نجم

سیٹھی کی جگہ احسان مانی کو گزشتہ سال سربراہ مقرر کردیا تھا لیکن اس کے بعد سے وہ کرکٹ کی سرگرمیوں سے کنارہ کش ہیں اور ان کا کوئی بھی بیان سامنے نہیں آیا۔

تاہم اب انہوں نے حال ہی میں قیادت سے برطرف کیے جانے والے سابق کپتان سرفراز احمد کی حمایت کرنے کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کو بھی سپورٹ کیا۔وزیر اعظم نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کی بھی فارم اور کارکردگی کو ٹی20

کی بنیاد پر نہیں پرکھنا چاہیے بلکہ اس کے بجائے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کو معیار بنانا چاہیے۔عمران خان نے کہا کہ سرفراز احمد قومی ٹیم میں واپس آ سکتے ہیں لیکن فی الحال انہیں ڈومیسٹک کرکٹ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

error: Content is protected !!