سرفراز کی ناقص کارکردگی کی وجہ سامنے آگئی

 30سالہ سرفرازاحمد سر ی لنکا کیخلاف چیمپئنز ٹرافی کے گروپ میچ میں 64 رنز کی ذمہ درانہ اننگز کھیلنے کے بعد سے بدترین فارم سے گزر رہے ہیں۔

سری لنکا سے میچ کے بعد چار اننگز میں وہ محض 1،5،8 اور 3 رنز سکور کرسکے ہیں جس کے باعث ان پر کپتانی کے ساتھ ساتھ بلے کے ساتھ بھی پرفارمنس دکھانے کا دباﺅبڑھتا چلا جارہا ہے۔

اگر سرفراز احمد کے کیریئر پر نگاہ ڈالی جائے تو پہلے 5 نمبروں پر بلے بازی کرتے ہوئے ان کی اوسط48.10ہے جبکہ اس سے نچلے نمبروں پر بیٹنگ کرتے ہوئے ان کی اوسط محض24.10ہے۔

حیران کن طور پر کپتان بننے کے بعد سے انہوں نے ایک مرتبہ بھی پہلے 5نمبروں پر بلے بازی نہیں کی ہے جو انتہائی حیران کن ہے۔ سرفراز احمد اب تک 87ون ڈے میچز میں 33.89کی اوسط سے1661رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 2سنچریاں اور7 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

کرکٹ پنڈتوں کا کہنا ہے کہ اگر وہ اوپر کے نمبرز پر بیٹنگ کریں تو ان کی پرفارمنس میں بہتری آ سکتی ہے۔

 

 

error: Content is protected !!