سرپر چوٹ لگنے سے بے ہوش ہونے والے کرکٹرز کے متبادل کی آئی سی سی نے منظوری دیدی

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)آئی سی سی نے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ میں سر پر چوٹ لگنے کے باعث بے ہوش ہونے والے کھلاڑیوں کے متبادل کھلاڑی کی ٹیم میں شمولیت کی منظوری دے دی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تاریخی طور پر انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ میں سر پر چوٹ لگنے کے باعث بے ہوش ہونے والے کھلاڑیوں کے متبادل کھلاڑی کی ٹیم میں شمولیت کی منظوری دے دی۔ نئے قانون کا اطلاق یکم اگست کو انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان شروع ہونے والی ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ سے ہو گا۔آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ورلڈ گورننگ باڈی نے آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کی سفارشات پر دو سال تک فرسٹ کلاس کرکٹ میں کامیاب ٹرائلز کے بعد اس کی منظوری دی۔ٹیموں کے میڈیکل نمائندگان آئی سی سی میچ ریفری کی اجازت سے اسی طرح کے کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کر سکیں گے۔2014ء میں آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز شیفلڈ شیلڈ میچ میں بیٹنگ کے دوران سر پر گیند لگنے سے زندگی کی بازی ہار گئے تھے جس کے بعد سے متبادل کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنے کے حوالے سے باتیں کی جا رہی تھیں اور مختلف تجاویز پیش کی جا رہی تھیں۔

error: Content is protected !!