سری لنکا اور انگلینڈ کے مابین تیسرا ون ڈے کل کھلا جائیگا


کینڈی(سپورٹس لنک رپورٹ)سری لنکا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ کل بدھ کو کینڈی میں کھیلا جائے گا، مہمان انگلش ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے بارش کی نذر ہو گیا تھا جبکہ دوسرے ون ڈے میں انگلینڈ نے میزبان سری لنکن ٹیم کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 31 رنز سے ہرا کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی۔دوسرے ایک روزہ میچ میں فتح کے بعد انگلش کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور وہ تیسرا میچ جیت کر سیریز میں برتری دوگنی کرنے کیلئے پرعزم ہیں جبکہ دوسری جانب میزبان کھلاڑی بھی میچ میں کامیابی حاصل کر کے سیریز میں حساب برابر کرنے کے خواہاں ہیں، اس لئے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے 20 اکتوبر جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز ختم ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ اور تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

error: Content is protected !!