سری لنکا بارباڈوس میں ٹیسٹ جیتنے والی پہلی ایشیائی ٹیم

بارباڈوس (سپورٹس لنک رپورٹ)سری لنکا ویسٹ انڈیز کے شہر بارباڈوس میں ٹیسٹ میچ میں جیتنے والی پہلی ایشین ٹیم بن گئی،تیسرے اورڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں کالی آندھی کو 4وکٹوں سے شکست دے کر سیریز بھی ایک ایک سے برابر کردی ، جیسن ہولڈر میچ اور شین ڈورچ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرارپائے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت بھی ویسٹ انڈیز کے ساتھ بارباڈوس کے مقام پر ٹیسٹ میچز کھیلے چکے ہیں لیکن سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو بارباڈوس ٹیسٹ میں شکست دے کر دونوں ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ آئی لینڈرز نے 144 رنز کا ہدف میچ کے چوتھے روز 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، 81 رنز پر 6 وکٹیں گرنے کے بعد کوشل پریرا اور دلرووان پریرا حریف باؤلرز کے سامنے ڈٹ گئے ، دونوں کھلاڑیوں نے ساتویں وکٹ میں 63 رنز کی ناقابل شکست شراکت جوڑ کر کالی آندھی کا نہ صرف میچ بلکہ سیریز جیتنے کا خواب پاش پاش کر دیا، جیسن ہولڈر کی غیرمعمولی باؤلنگ بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، انہوں نے دونوں اننگز میں 9 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ہولڈر میچ اور شین ڈورچ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔

error: Content is protected !!