سری لنکا نے رتنائیکے کو کرکٹ ٹیم کا عبوری کوچ مقرر کردیا

کولمبو(سپورٹس لنک رپورٹ)سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے رواں ماہ ہوم گراؤنڈ میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز کیلئے سابق فاسٹ باؤلر رمیش رتنائیکے کو ٹیم کا عبوری کوچ مقرر کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے مستقل ہیڈ کوش چندیکا ہتھورا سینگھے کے مستقبل کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔

ایس ایل سی کے صدر شمی سلوا کے مطابق ہم کوچ کی کارکردگی کو ہر ڈیڑھ سال بعد دیکھتے ہیں جس کی بنیاد پر ہم یہ فیصلہ کرچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں بھی بورڈ میں تھا کہ ہتھوراسینگے کو تربیت دی گئی تھی اور ہم نے غلطیاں کیں لیکن اگر ہمیں مستقبل میں کرکٹ کو ٹھیک کرنا ہے تو ہمیں ان غلطیوں کو درست کرنا ہوگا۔

error: Content is protected !!