سری لنکن فضائیہ کے ساتھ کھیلی جانے والی دوستانہ گالف سیریز میں پاک فضائیہ کی فتح

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ): پاک فضائیہ اور سری لنکن فضائیہ کے مابین لاہور میں کھیلی جانے والی دوستانہ گالف سیریز پاک فضائیہ نے جیت لی۔ گالف سیریز کی اختتامی تقریب پی اے ایف سکائی ویو گالف اینڈ کنٹری کلب میں منعقد کی گئی۔ تقریب کے دوران فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی اور میڈلز دئیے گئے۔

مشترکہ گالف سیریز پاک فضائیہ اور سری لنکن فضائیہ کی ٹیموں کے مابین 16 سے 19 اکتوبر تک پی اے ایف گالف کورس میں کھیلی گئی۔ یہ سیریز نہ صرف دونوں ممالک کی فضائیہ بلکہ دونوں اقوام کے باہمی برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوطی فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ واضح رہے کہ سری لنکن فضائیہ کی ایک کبڈی ٹیم نے بھی پاکستان کا دورہ کیا اور ایشئن سٹائل کبڈی سیریز میں شرکت کی۔

error: Content is protected !!