سری لنکن ٹور کیلئے ڈیل سٹین کی پروٹیز سکواڈ میں واپسی

جوہانسبرگ(سپورٹس لنک رپورٹ)آئندہ ماہ جنوبی افریقی ٹیم کے دورہ سری لنکا کیلئے فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین کو سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے جو ایڑی کی انجری میں مبتلا ہونے کے چھ ماہ بعد انگلش کاؤنٹی ہمپشائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے ایکشن میں واپس آ چکے ہیں۔ پروٹیز پیسر کو ہم وطن فاسٹ باؤلر شان پولاک کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید تین وکٹیں درکار ہیں جس کے بعد وہ ملک کے لیڈنگ باؤلر کے درجے پر فائز ہو جائیں گے ۔ سٹریس فریکچر کے سبب آئی پی ایل سے آؤٹ ہونے والے پیسر کاگیسو ربادا بھی ورنن فلینڈر کے ساتھ باؤلنگ کیلئے فٹ ہو جائیں گے جبکہ لنگی نگیڈی کو مورکل کی جگہ سنبھالنے کا موقع ملے گا۔ سکواڈ میں تین سپنرز شامل ہیں، شان فون برگ کو بھی ٹیسٹ کیپ ملنے کا قوی امکان ہے۔ ڈی ویلیئرز کی جگہ ہینریک کلاسین لینگے جو متبادل وکٹ کیپر کے فرائض بھی نبھا سکتے ہیں ۔ فاف ڈو پلیسز کی زیر قیادت ٹیم میں ڈین ایلگر،ایڈن مارکرم،ہاشم آملا،ٹیمبا بفوما اور کوئنٹن ڈی کوک بھی شامل ہیں۔

error: Content is protected !!