سری لنکن کرکٹر لیستھ ملنگا سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ کیوں بن گئے؟

لیڈز (سپورٹس لنک رپورٹ)سری لنکن کرکٹر لیستھ ملنگا ورلڈکپ 2019 کے سری لنکا بمقابلہ انگلینڈ میچ میں بہترین کارکردگی کے باوجود مذاق کا نشانہ بن گئے۔گزشتہ روزانگلینڈ سے مقابلے میں سری لنکا کے مایہ ناز کھلاڑی ملنگا نے جہاں بہترین بولنگ سے شائقین کے دل جیت لیے وہیں بڑھے ہوئے پیٹ کے باعث سوشل میڈیا صارفین ان کا مذاق اڑا رہے ہیں۔انگلینڈ کے شہر لیڈز کے ہیڈنگلے گراؤنڈ میں بہترین کھیل پیش کرنے کے بعد ملنگا جب پویلین لوٹے تو کیمرے نے اُنہیں شرٹ کے بغیر چلتے پھرتے دکھایا جس میں اُن کا پیٹ واضح طور پر بہت بڑا دیکھا گیا۔

ملنگا کافی ان فٹ نظرآرہے تھے۔دیکھتے ہی دیکھتے ملنگا کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں اور صارفین نے اُن کے موٹاپے پر کمنٹس اور لطیفوں کی بھر مار کردی۔کسی صارف نے اُنہیں حاملہ قرار دے دیا،تو کسی نے لکھا لگتا ہے کہ سرفراز احمد ملنگا کے نقشِ قدم پر چل رہے ہیں۔ایک صارف نے ملنگا کی 4 وکٹیں لینے پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اب کھیل میں فٹنس کا کوئی عمل دخل نہیں رہا۔ایک کرکٹ کے متوالے نے لکھا کہ آپ کو اگر کھیلنا آتا ہو تو آپ بڑھے ہوئے پیٹ کے ساتھ بھی بہترین کھیلتے ہیں۔ایک صارف نے تو پاکستانی کپتان سرفراز احمد اور ملنگا کا موازنہ کراتے ہوئے پوچھا کہ کس کا پیٹ زیادہ بڑا ہے ؟واضح رہے کےآئی سی سی ورلڈ کپ کے 27ویں میچ میں بارش سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ٹیم سری لنکا نے پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود ٹیم انگلینڈ کو دلچسپ اپ سیٹ کے بعد شکست دے کر 20رنز سے ہرا تے ہوئے 5 ویں پوزیشن اپنے نام کرلی ہے۔

error: Content is protected !!