سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اوپنر دنشکا نے پاکستان کے دورے کو انتہائی خاص قرار دیدیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین دنشکا نے پاکستان کے دورے کو انتہائی خاص قرار دیدیا۔سری لنکن کھلاڑی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی تعریف کی۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ پاکستان نے زبردست مہمان نوازی کی، یہاں سیکورٹی کے انتظامات بھی بہترین تھے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے تمام ممالک کی ٹیمیں بھی جلد پاکستان آکر کھیلیں گی۔

سری لنکن کھلاڑی دنشکا نے پاکستان کو محفوظ ملک بھی قرار دیا۔دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سری لنکن کرکٹ کے آفیشل اکاؤنٹ سے پاکستانی شائقین کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔واضح رہے کہ سری لنکا نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تینوں ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کو شکست دی جبکہ کراچی میں کھیلے گئے 2 ون ڈے میچ گرین شرٹس نے جیتے۔

error: Content is protected !!