سعودی صحافی کا قتل،جان سینا کا جدہ میں ریسلنگ مقابلوں میں شرکت سے انکار


نیویارک(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر جان سینا نے رواں ماہ سعودی عرب میں ہونے والے ریسلنگ کے مقابلے میں شرکت کرنے سے انکار کردیا ہے، جان سینا کا یہ انکار سعودی عرب کے صحافی جمال کے قتل کے افسوسناک واقعہ کے بعد سامنے آیا ہے، جان سینا نے رواں ماہ جدہ میں ریسلنگ کے مقابلوں میں جلوہ گر ہونا تھا تاہم اب انہوں نے صحافی جمال کے قتل کے بعد اس مقابلے میں شرکت سے انکار کردیا ہے اور اس حوالے سے منتظمین کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے، یاد رہے کہ اس سے قبل ٹینس کے دو مایہ ناز کھلاڑیوں رافیل نڈال اور نووک ڈجکووک نے بھی رواں ماہ کی بیس تاریخ کو جدہ میں نمائشی میچ میں شرکت کے بارے میں شکوک کا اظہار کیا ہے اور ابھی تک ان کا اس میچ میں شرکت کے حوالے سے کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

error: Content is protected !!