سعید اختر ٹی ٹوئنٹی کلر کٹ لیگ ٹورنامنٹ،فائنل لائن اپ مکمل

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹر) شمیل سی سی اور قریشی ڈولفن سعید اختر ٹی ٹوئنٹی کلر کٹ لیگ ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے کی حقدار بن گئیں۔ پہلے سیمی فائنل میں شمیل سی سی نے عمران مشتاق اکیڈمی اوردوسرے سیمی فائنل میں قریشی ڈولفن نے ڈی ایس اے کو 4وکٹوں سے شکست دی۔ کے جی اے گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں شمیل سی سی نے عمران مشتاق اکیڈمی کو 15رنز سے شکست دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شمیل سی سی 19.3اوورز میں 86رنز کا مجموعہ حاصل کیا۔ محمد الیاس اور رانا آدرش 12,12رنز کے ساتھ اپنی ٹیم کے نمایاں بلے باز رہے۔ امت روی اورشاہد جاوید نے 10,10رنز کی باری کھیلی۔ ذیشان جمیل نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے 3کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔عاقب رضوی نے 2جبکہ شہروز خان اور سعد بن یوسف کو ایک ایک وکٹ حاصل ہوئی۔عمران مشتاق اکیڈمی اپنی جوابی اننگز میں 18.4اوورز میں تما م وکٹوں پر 71رنز بناسکی۔ دونوں اوپنرحنان خان اور ثقلین شاہ بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹے۔ طحہ خان 14اور کلیم ا ﷲ 12رنز بنا کر نمایاں رہے۔محمد الیاس اور امتیاز گل نے 2,2کھلاڑیوں کو چلتا کیا جبکہ اختر کیانی ، نیازی، امت روی اور منان معین نے ایک ایک وکٹ پر ہاتھ صاف کیا۔دوسرے سیمی فائنل میں ڈی ایس اے سی سی نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور 19.1اوورز میں تمام وکٹوں پر 102رنز سمیٹے۔ فہد جبار22رنز کے ساتھ اپنی ٹیم کے ٹاپ اسکورر قرار پائے۔ سجاد نے 16اور مرزا شعیب نے 12رنز اسکور کئے۔ شعیب نے 12رنز اور ذیشان نے 18رنز کے عوض 3,3کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ دانش معین نے 19رنز پر 2وکٹیں اپنے نام کیں۔ قریشی ڈولفن نے مطلوبہ ہدف 10.1اوورز میں باآسانی 6وکٹیں گنوا کرحاصل کرلیا۔ سہیل فضل نے 23، دانش معین نے 20اور سید علی نسیم 11رنز بنا کر اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا۔خان مہراور سجاد مشتاق نے 2,2حریف بلے بازوں کو نشانہ بنایا۔ محمد اکرب اور صدیق کاکٹر نے ایک ایک وکٹ پر اکتفا کیا۔

error: Content is protected !!