سلطان آف جوہر ہاکی ٹورنامنٹ،بھارت کی 18رکنی جونیئر ٹیم کا اعلان


نئی دہلی(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی ہاکی فیڈریشن نے چھ تا تیرہ اکتوبر تک ہونے والے ملائیشیا میں ہونے والے سلطان آف جوہر ہاکی کپ ٹورنامنٹ کیلئے اپنی اٹھارہ رکنی جونیئر ٹیم کا اعلان کردیا ہے، ٹورنامنٹ میں بھارت کے علاوہ میزبان ملائیشیا، نیوزی لینڈ، جاپان، آسڑیلیا اور برطانیہ کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، بھارت کی ٹیم اپنا پہلا میچ میزبان ملائیشیا کیخلاف چھ اکتوبر کو کھیلے گی۔بھارتی ٹیم کی قیادت مندیپ مور کرینگے جبکہ شیل آنند ٹیم کے نائب کپتان ہونگے، دیگر کھلاڑیوں میں کمال بیر سنگھ،پنکچ کمار راجک گول کیپرز، سومن، محمد فراز، سمیت،پرنس اور وریندر سنگھ ڈیفنڈرز جبکہ مڈل فیلڈرز میں یش دیپ، ہرمن جیت سنگھ، وشو کانت سنگھ، گوپی کمار،وشال اور ہسپریت سنگھ شامل ہیں۔

error: Content is protected !!