سلطان جوہر کپ ہاکی ٹورنامنٹ،فائنل میں بھارت کو برطانیہ کے ہاتھوں شکست


جوہربھرو(سپورٹس لنک رپورٹ)ملائیشیا میں کھیلے گئے سلطان جوہر ہاکی کپ ٹورنامنٹ کے فائنل میں برطانیہ کی جونیئر ٹیم نے ایک سخت اور سنسنی خیز مقابلے کےبعد بھارت کو تین دو سے شکست دیکر طلائی تمغہ جیت لیا، آٹھویں جوہرکلب ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل سے قبل بھی ہونے والے آخری لیگ میچ میں برطانیہ نے بھارت کو تین دو سے شکست دیدی تھی، گزشتہ سال ہونے والے ٹورنامنٹ میں بھارت کی ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا، یہ دوسرا موقع ہے کہ برطانیہ کی ٹیم سلطان جوہر ہاکی کپ کے فائنل میں کامیاب ہوئی ہے، فائنل میچ میں بھارت کی ٹیم نے اچھا آغاز کیا اور اسے چوتھے ہی منٹ میں اس وقت برتری حاصل ہو گئی جب وشنوکانت سنگھ نے پینلٹی کارنر پر گول سکورکردیا تاہم بھارت کی یہ برتری صرف تین منٹ برقرار رہی اور برطانیہ کی جانب سے ڈینیل ویسٹ نے فیلڈ گول سکورکرکے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا، پہلے کوارٹر میں مقابلے ایک ایک گول کی برابری پر ختم ہوا، دوسرے کوارٹر میں دونوں ٹیموں کی جانب سے سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا تاہم کوئی بھی ٹیم گول سکورکرنے میں کامیاب نہ ہوسکی، تیسرے کوارٹر میں برطانیہ کی ٹیم نے بھرپور حملے کئے اور میچ کے 39ویں منٹ میں جیمز نے جبکہ میچ کے 42ویں منٹ میں بھی جیمز نے گول سکورکرکے مقابلہ تین ایک کردیا میچ کے چوتھے اور آخری کواٹر میں بھارت نے اچھا کھیل کا مظاہرہ کیا اور میچ کے 55 ویں منٹ میں گول سکورکرکے برطانیہ کی برتری کو ایک گول کم کیا مگر فائنل وسل تک مزید گول نہ کرنے کی وجہ سے اسے تین دو کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

error: Content is protected !!