سمتھ اور راشد خان پی ایس ایل فور کاحصہ،کئی کھلاڑی جگمگانے کیلئے تیار


لاہور:(سپورٹس لنک رپورٹ) جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز کے بعد آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ اور افغانستان کے راشد خان بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کا حصہ بن گئے۔پی ایس ایل فور کے ڈرافٹ کے لیے جنوبی افریقہ کے عظیم بیٹسمین اے بی ڈویلیئرز، آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ اور افغانستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار اسپنر راشد خان فرنچائزز کی نگاہوں کا مرکز ہوں گے۔ان دونوں کھلاڑیوں کے علاوہ بھی کئی نامور کھلاڑی پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔ونڈیز کے ڈوین براوو، کیئرون پولارڈ اور سنیل نارائین شامل ہیں، تاہم گزشتہ ایونٹ میں براوو کو پشاور زلمی نے ٹیم میں شامل کیا تھا لیکن وہ اپنی انجری کی وجہ سے ایونٹ کا حصہ نہیں بن پائے تھے۔

ملتان سلطان کے کھلاڑی کیئرون پولارڈ کا کہنا ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر پاکستانی لیگ کا حصہ بننے کے لیے تیار ہیں۔پولارڈ کا کہنا تھا کہ ’پی ایس ایل ایک انتہائی مسابقتی ٹورنامنٹ ہے، اور جب بھی دستیابی اجازت دیتی ہے تو میں پی ایس ایل کھیلنے پر غور کرتا ہوں‘۔ان ہی کی بین الاقوامی ٹیم کے کھلاڑی اور اسٹار اسپنر سنیل نارائین نے بھی کئی نامور کھلاڑیوں کے لیگ کا حصہ بننے پر اپنے جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ ’میں نے پی ایس ایل کے گزشتہ تمام ایونٹس سے بھرپور لطف اندوز ہوا‘۔لاہور قلندرز کے لیے ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے سنیل نارائین نے کہا کہ ’آئندہ سال پی ایس ایل گزشتہ ایونٹس سے زیادہ بڑا ہوگا کیونکہ اس مرتبہ اس میں نئے اسٹارز شامل ہورے ہیں‘۔

گزشتہ برس اپنی انجری کی وجہ سے ایونٹ میں حصہ نہ لینے والے لاہور قلندرز کے کرس لین نے بھی پی ایس ایل میں شرکت کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔پی ایس ایل 2018 میں اسلام آباد یونائیڈ کو فتح سے ہمکنار کروانے والے نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بیٹسمین لیوک رونکی کو اس مرتبہ ڈائمنڈ کیٹیگری سے پلاٹینیم گیٹیگری میں شامل کر لیا گیا ہے۔لیوک رونکی نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 میچز میں 435 رنز اسکور کیے تھے۔خیال ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن کا آغاز آئندہ برس 14 فروری سے ہوگا۔

error: Content is protected !!