سندھ حکومت کا شاہد آفریدی کو کرکٹ اکیڈمی کے قیام کیلئے زمین فراہم کرنے کا اعلان


کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) سندھ حکومت نے سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی کو کرکٹ اکیڈمی کے قیام کے لیے کراچی میں جگہ دینے کا اعلان کیا ہے، یہ اعلان سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کراچی کنگز پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت پاکستان سپر لیگ فرنچائزکراچی کنگز کے تحت نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم پرسندھ کے شہزادے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی صوبائی وزیراطلات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان کے عظیم سپوت اور دنیائے کرکٹ میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے والے عظیم کرکٹر شاہد آفریدی کی خواہش پر سندھ حکومت ان کو کرکٹ اکیڈمی کے قیام کے لیے شہر قائد میں زمین کا قطعہ فراہم کرے گی۔ امید ہے کہ سابق قومی کپتان اس اکیڈمی سے مستقبل کے بہترین کرکٹرز فراہم کریں گے اور اکیڈمی سے ملک کو کرکٹ کا نیا ٹیلنٹ بھی میسر آئے گا، انہوں نے کہ سندھ حکومت نے ہمیشہ مثبت سرگرمیوں خاص طورپر کھیلوں کے فروغ میں آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی کوششوں کی بدولت پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں منعقد ہوا جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ سندھ اور شہر کراچی کا امن کے حوالے بہتر امیج ابھر کر سامنے آٰیا جبکہ پی ایس ایل سے چھپا ہوا ٹیلنٹ بھی سامنے آیا۔اس موقع پرکراچی کنگز کے ڈائریکٹر راشد لطیف، اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک گروپ محبوب عبدالرؤف، سی ای اوطارق وصی،ٹیم منیجر نوید رشید و دیگر بھی موجود تھے۔

ٹورنامنٹ کاافتتاحی میچ ہوم ایج کراچی کے شہزادے اور برج پاور حیدرآباد کے شہزادے کے مابین کھیلا گیا۔ہوم ایج کراچی کے شہزادے نے برج پاور حیدرآباد کے شہزادے کو 42 رنز سے شکست دیدی ایونٹ میں سندھ کے پانچ ڈویژنز کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔پانچ روزہ ایونٹ میں کراچی کے شہزادے، برج پاورحیدرآباد کے شہزادے، ایچ ایس جے نوابشاہ کے شہزادے، اِگلو سکھر کے شہزادے اور ہاک میرپورخاص کے شہزادے کی ٹیمیں سنگل لیگ کی بنیاد پر دوران ٹورنامنٹ ایکشن میں نظر آئیں گی۔ 2ٹاپ ٹیمیں فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔فائنل 14ستمبر کو 9بجے شب کھیلاجائے گا۔ فائنل سمیت ایونٹ کے جملہ میچز نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم سے براہ راست نشر کئے جائیں گے۔نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم پر جاری ایونٹ میں ہوم ایج کراچی کے شہزادے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اورز میں 8 وکٹوں پر 142 رنز بنائے، حارث علی خان نے 31 رنز 6 چوکوں، ابرار احمد نے 24 رنز 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے اسکور کیے جبکہ عماد عالم نے 17 اور محمد اسد نے نے 16 رنز کا اضافہ کیا۔ اسد ملک نے 17 کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں حیدرآباد کے شہزادے 15.2 اورز میں 100رنز پر ڈھیر ہوگئی- دانیال راجپوت نے 33 رنز میں 3 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ لیفٹ آرم فاسٹ بولر عمران خان نے تباہ کن اسپیل کرتے ہو21 رنز دے کر 4 حریف بیٹسمینوں کو میدان بدر کیا، رائٹ آر م لیگ اسپنر ابرار احمد نے 17 رنز کے عوض 3 شکار کیے. حیدرآباد سے.ایونٹ کے تیسرے روز بھی دو مقابلے کھیلے جائیں گے۔برج پاور حیدرآباد کے شہرازدے کا مقابلہ 5بجے شام ہاک میرپورخاص کے شہزادے جبکہ 9بجے شب برج پاور حیدرآباد کا سامنا اگلو سکھرکے شہزادے سے ہوگا۔

error: Content is protected !!