سندھ گیمز میں کرپشن،ایاز میمن موتی والا 8مئی کو پریس کانفرنس کرینگے

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)سندھ گیمز 2018میں ہونے والی کروڑوں روپے کی کرپشن کو بے نقاب کرنے کے لیے کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین و سندھ گیمز مارکیٹنگ کمیٹی کے سینئر وائس چیئرمین ایاز میمن موتی والا مورخہ8مئی بروزمنگل سپہر 4بجے کراچی پریس کلب میں پریس سے خطاب کرینگے، جس میں وہ سندھ گیمز میں ہونے والی کروڑوں روپے کی کرپشن سے متعلق صحافیوں کو ثبوت فراہم کرینگے ،جبکہ پریس کانفرنس کے بعد کراچی پریس کلب کے باہر کراچی تاجرالائنس کے رہنماو عہدیداران سندھ گیمز میں ہونے والی کرپشن کے خلاف کفن پوش مظاہرہ بھی کرینگے ۔تمام میڈیا ہاؤسسز سے گزارش ہے کہ وہ ہمیشہ کی طرح اس ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرنے کے لیے اپنا بھرپور کرداراداکرتے ہوئے لائیو ڈی ایس این جی بھیج کر شکریہ کا موقع عنایت فرمادیں ۔
error: Content is protected !!