سنیل گواسکر اور سنجے منجریکر بڑے حادثے سےبال بال بچ گئے


لکھنئو(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر اور سنجے منجریکر ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حال ہی میں اترپردیش حکومت کی جانب سے اکانا کرکٹ سٹیڈیم جسے اب اٹل بہاری واجپائی کے نام سے منسوب کردیا گیا ہے کےکمنٹری باکس کا شیشہ دروازہ ٹوٹ کر کرچی کرچی ہو گیا، جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس وقت سنیل گواسکر اور سجے منجریکر دروازے سے داخل ہونے والے تھے مگر قسمت کی دیوی نے ان کا ساتھ دیا اور دونوں ایک خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے، اس حوالے سے بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنجے منجریکر کا کہنا تھا کہ جیسے ہی میں اور سنیل گواسکر دروازے کے پاس پہنچے دروازہ ٹوٹ کر کرچی کرچی ہو گیا تاہم خوش قسمتی سے اس حادثے میں ہم دونوں سمیت کوئی بھی زخمی نہیں ہواان کا کہنا تھا کہ یہ انتظامیہ کی نااہلی ہے جس کی وجہ سے ایک بڑاحادثہ بھی ہوسکتا تھا۔

error: Content is protected !!