سٹیون سمتھ کی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شریک مشکوک


ڈھاکہ (سپورٹس لنک رپورٹ ) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ(بی پی ایل) ٹیکنیکل کمیٹی اور فرنچائزز کے درمیان معطلی کا شکار آسٹریلوی بلے باز سٹیون سمتھ کی اہلیت کے حوالے سے ڈیڈلاک برقرار ہے جس کی وجہ سے ان کی آئندہ ماہ شیڈول بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں شرکت مشکوک ہو گئی۔کومیلا وکٹورینز نے سری لنکن کرکٹر اسیلا گونارتنے کی جگہ سمتھ سے معاہدہ کیا تھا جس پر دوسری فرنچائزز نے اعتراض کیا تھا کہ قوانین کے مطابق صرف ڈرافٹ میں شامل کھلاڑیوں میں سے متبادل کھلاڑی کا انتخاب ہونا چاہیے جس کی کی وجہ سے سمتھ کی لیگ میں شرکت غیریقینی صورتحال کا شکار ہے۔ بی پی ایل ٹیکنیکل کمیٹی کے چیئرمین جلال یونس اور فرنچائزز کے نمائندوں کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں سمتھ کے ایشو پر بات کی گئی تاہم دونوں فریقین کے درمیان تاحال ڈیڈلاک برقرار ہے اور اب اس ایشو کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے حوالے کیا گیا ہے جو حتمی فیصلہ کرے گا۔ جلال یونس نے کہا کہ ہم نے لیگ کے بہترین مفاد میں وکٹورینز کو سمتھ سے معاہدہ کرنے کی اجازت دی تھی لیکن دوسری فرنچائزز نے اعتراض کیا اور اب بی سی بی ہی ان کی شرکت کے بارے حتمی فیصلہ کرے گا۔

error: Content is protected !!