سپورٹس بورڈ پنجاب جونیئر بیڈ منٹن چیمپئن شپ راجہ ذوالقرنین اور امل منیب نے جیت لی


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس بورڈ پنجاب جونیئر بیڈ منٹن چیمپئن شپحافظ آباد کے راجہ ذوالقرنین اور لاہور کی امل منیب نے جیت لی جبکہ مینز ڈبلز کے مقابلے میں لاہور کے طیب اورحافظ آباد کے راجہ ذوالقرنین فاتح رہے، تفصیلات کے مطابق سپورٹس بورڈ پنجاب جونیئر بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے فائنل بدھ کے روز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں کھیلے گئے، مینز انڈر18سنگلر کا فائنل حافظ آباد کے راجہ ذوالقرنین اور فیصل آباد کے مقسط عامر کے مابین کھیلا گیا جس میں راجہ ذوالقرنین نے مقسط عامر کو شکست دیدی

وومنز انڈر 18سنگلز کے فائنل میں لاہور کی امل منیب نے لاہور ہی کی لائبہ مسعود کو ہرادیا، مینز ڈبل انڈر18کے فائنل میںلاہور کے طیب شفیق اورحافظ آباد کے راجہ ذوالقرنین نے فیصل آباد کے مقسط اور انس اختر کو مات دیدی، بوائز انڈر 14سنگلز کا فائنل لاہور کے سعد عامر، بوائز سنگلز انڈر 16کا لاہور کے رضا علی اور گرلز سنگلز انڈر16 لاہور کی زینب چودھری نے جیت لیا۔

error: Content is protected !!