سپورٹس بورڈ پنجاب کا سالانہ سپورٹس کیلنڈر، کہروڑ پکا نے انٹر تحصیل فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس بورڈ پنجاب کے سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت مختلف اضلاع میں انٹر تحصیل کبڈی، فٹبال اور دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے، گزشتہ روز ضلع لودھراں میں کہروڑ پکا نے دنیاپور کو شکست دیکر انٹر تحصیل فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کبڈی انٹر تحصیل مقابلے ہوئے، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور کمالیہ کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

پہلے سیمی فائنل میں ٹوبہ ٹیک سنگھ نے تحصیل گوجرہ ،دوسرے سیمی فائنل میں کمالیہ نے پیر محل کو ہرادیا،ساہیوال میں کبڈی کے مقابلے میں چیچہ وطنی نے ساہیوال کو ہرادیا، جھنگ میں کبڈی کے پہلے سیمی فائنل میں شورکوٹ نے احمد پور سیال اور دوسرے سیمی فائنل میں جھنگ نے اٹھاری ہزاری کو ہرایا ، شیخوپورہ میںکبڈی کے مقابلے میں شیخورپورہ نے صفدر آباد کو 12پوائنٹس سے ہرایا،رحیم یار خان میں فٹ بال کے مقابلے میں صادق آباد نے رحیم یار خان کو شکست دیدی

نارووال میں فٹ بال کے سیمی فائنل میں تحصیل ظفر وال نے شکرگڑھ کو ہرادیا، فٹ بال کے مقابلے میں خانیوال نے جہانیاں کو مات دی، پاکپتن میں فٹ بال کے مقابلے میں عارف والہ نے پاکپتن کو ہرایا۔منڈی بہائو الدین میں فٹ بال کے مقابلے میں منڈی بہائوالدین نے پھالیہ کو ہرایا،گوجرانوالہ میںفٹ بال کے مقابلے میں کامونکے نے وزیرآباد کو ہرایا،حافظ آباد میں ٹیبل ٹینس کے مقابلے میں حافظ آباد نے پنڈی بھٹیاں کو شکست دیدی، بھکر میں کرکٹ کے پہلے سیمی فائنل میں بھکر نے کلورکوٹ اور دوسرے سیمی فائنل میں دریا خان نے منکیرہ کو شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

hdr

error: Content is protected !!