سپورٹس بورڈ پنجاب کا سالانہ سپورٹس کیلنڈر، ، تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ نے کبڈی ٹورمنٹ جیت لیا


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام صوبہ بھر میں سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت لڑکے اور لڑکیوں کے کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کی ہدایت پر تمام ضلعی سپورٹس افسران اور تحصیل سپورٹس افسران کھیلوں کے مقابلے ضلعی صدر مقام پر منعقد کروا رہے ہیں، مقابلوں میں کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں

جمعہ کے روز تحصیل نارووال نے گرلز ہینڈ بال ٹورنامنٹ جیت لیا، ظفر وال کی ٹیم رنر اپ رہی، ٹورنامنٹ میں نارووال، ظفر وال اور شکر گڑھ کی ٹیموں کے 36کھلاڑیوں نے حصہ لیا، ٹورنامنٹ کا انعقاد گورنمنٹ فاطمہ گرلز ہائی سکول نارووال میں کیا گیا، تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ نے کمالیہ کو ہرا کر انٹر تحصیل کبڈی ٹورمنٹ جیت لیا، ٹورنامنٹ کا انعقاد سپورٹس سٹیڈیم ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کیا گیا، تحصیل منڈی بہائوالدین نے گورنمنٹ ہائی سکول واسو میں ہونے والے کبڈی کے میچ میں تحصیل پھالیہ کو شکست دیدی۔

error: Content is protected !!