سپورٹس بورڈ پنجاب کا سالانہ سپورٹس کیلنڈر ، تحصیل بورے والہ گرلز نے بیڈمنٹن ٹائیٹل جیت لیا


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت ہونے والے مقابلوں میں تحصیل بورے والہ گرلز نے تحصیل وہاڑی کو شکست دیکر انٹر تحصیل گرلزبیڈمنٹن ٹائیٹل جیت لیا،تحصیل وہاڑی کی لڑکیوں نے اس شکست کا بدلہ تحصیل بورے والہ کو ٹیبل ٹینس میں شکست دیکر لیا،ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور کی زیرسرپرستی جاری سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت پنجاب بھر میں انٹر تحصیل سطح پر ہونیوالے کھیلوں کے مقابلوں میں کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں، ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ ان مقابلوں سے سٹارز نکلیں گے اور ملک کا نام روشن کریں گے، نوجوان تعلیم کے ساتھ سپورٹس کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں جو کہ خوش آئند ہے۔


گزشتہ روز منڈی بہائوالدین نے ملکوال کو ٹیبل ٹینس کے ایونٹ میں ہرادیا، گوجرنوالہ صدر نے گوجرانوالہ سٹی کو والی بال کے مقابلے میں شکست دیدی،تحصیل جھنگ نے والی بال کے فائنل میں اٹھارہ ہزاری کو شکست دیدی اور ٹائیٹل اپنے نام کرلیا، ٹورنامنٹ میں 72 کھلاڑیوں نے حصہ لیا، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سپورٹس جمنیزیم میں انٹر تحصیل ٹیبل ٹینس اور والی بال کے مقابلے ہوئے جس کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے، ٹوبہ ٹیک سنگھ گرلز نے گوجرہ کی ٹیم کو شکست دیکر ٹیبل ٹینس کامقابلہ جیت لیا

ٹورنامنٹ میں چار ٹیموں نے حصہ لیا، ٹیبل ٹینس بوائز کے مقابلے میں کمالیہ نے گوجرہ کو ہرادیا، جبکہ کمالیہ نے والی بال کے مقابلے میں بھی گوجرہ کو ہرادیا،وزیرآباد نے گوجرانوالہ صدر کو شکست دیکر انٹر تحصیل مقابلے جیت لئے۔ کھاریاں نے گجرات کو والی بال کے مقابلے میں مات دی۔ تحصیل شکر گڑھ گرلز نے تحصیل نارووال کو ہرا کر انٹر تحصیل ٹیبل ٹینس مقابلے جیت لئے، ٹورنامنٹ میں شکرگڑھ، نارووال اور ظفر وال کی گرلز ٹیموں نے حصہ لیا، ملتان سٹی کی گرلز نے ملتان صدر کی گرلز کو ہرا کر انٹر تحصیل والی بال مقابلے جیت لئے،

error: Content is protected !!